ریمنڈڈیوس معاملے پرجے آئی ٹی بنانے سے سب پتہ چل جائے گا،دباؤکے باوجودہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا،رانا ثناء اللہ

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:20

ریمنڈڈیوس معاملے پرجے آئی ٹی بنانے سے سب پتہ چل جائے گا،دباؤکے باوجودہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ ریمنڈڈیوس معاملے پرجے آئی ٹی بنانے سے سب پتہ چل جائے گا،دباؤکے باوجودہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ ریمنڈڈیوس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤتھاہم نے ریمنڈڈیوس کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی ،اس مسئلے پرجے آئی ٹی بننے سے سب پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہئی۔

متعلقہ عنوان :