معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئی38 برس بیت گئے

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 38 برس بیت گئے ان کی38ویں برسی 3جولائی پیرکو منائی جائے گی وہ 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ان کی برسی کے سلسلے میں فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہو گی جس میں عالم لوہار کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا انہیں گانے کی صنف ’’ جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا۔ان کے معروف ترین گانوں میں ’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں‘‘ ، ’’ دل والا دکھڑا نئیں کسی نوں سنائی دا ‘‘ ، ’’ موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی ‘‘ ، ’’ بول مٹی دیا باویا ‘‘ سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔عالم لوہار 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا تھا.