سانحہ احمد پور شرقیہ کے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 198ہوگئی

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) سانحہ احمد پور شرقیہ کے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 198ہوگئی ہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود کے مطابق عید سے ایک دن قبل ہونے والے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد2سوکے قریب جاپہنچی ۔

(جاری ہے)

70سے زائد میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ 75کے قریب زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیںجن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔بہاولپور شرقیہ میں عید سے ایک دن قبل آئل ٹینکر سے تیل حاصل کرنے والے سیکڑوں افراد اس وقت جھلس گئے تھے جب ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :