کپاس کے کاشتکار کیڑوں اور بیماریوں کے موثر تدارک کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کریں۔محکمہ زراعت

بدھ 5 جولائی 2017 14:08

کپاس کے کاشتکار کیڑوں اور بیماریوں کے موثر تدارک کیلئے محکمانہ سفارشات ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)محکمہ زراعت پنجاب ملتان نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ خوراکی اجزاء اور پانی کے مناسب اور متناسب استعمال سے فصل کا پھل گرنے سے بچائیں نیز کیڑوں اور بیماریوں کے موثر تدارک کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کریں تاکہ پودوں سے پھل گرنے کے عمل کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق پھل کے گرنے کی وجوہات میں زیادہ درجہ حرارت، پانی کی کمی، آسمان کا ابر آلود ہونا، حبس کا بڑھ جانا، درجہ حرارت میں کمی بیشی، خوراک کی کمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے بھی پھل گرتا ہے ۔

لیکن اس کے برعکس زمین میں پانی کی زیادتی جڑوں کے سانس لینے کے عمل میں دشواری کا باعث بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے پودے کی ضرورت کے مطابق زمین سے خوراک اور ہوا نہیں ملتی اور پودا پھل گرانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔خوراکی اجزاء خصوصاً نائٹروجن کی کمی آجائے تو پودا بڑھوتری کو کم کرکے پھل اٹھانے کی طرف مائل ہوجاتا ہے۔ مزید کمی کی صورت میں بڑے ٹینڈے کو پالنے کیلئے ڈوڈیوں اور بہت چھوٹے ٹینڈوں کو گرانے کو ترجیح دیتا ہے۔ کپاس کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے بھی پودے پھل گرا دیتے ہیں۔