فیدڑل بورڈ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کل کرے گا

بدھ 5 جولائی 2017 16:36

فیدڑل بورڈ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کل کرے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) فیدڑل بورڈ اسلام آباد کے زیراہتمام مارچ اپریل 2017 میں منعقد ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل جمعرات کو دن 11بجے کیا جائے گا۔ ایسے امیدواران جنہوںنے موبائل فون نمبر داخلہ فارم پر درج کئے تھے ، ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے ان کو بھیج دیا جائے گا نیز متذکرہ بالا نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعہ معلوم کرنے کے لئے امیدواران کو 5050 پر بھیجناہوگا۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کے رزلٹ کارڈ رزلٹ کے اعلان کے اگلے دن بھجوا دیئے جائیں گے۔ ریگولر امیدواران کو ان کے رزلٹ کارڈ ان کے ادارے میں جبکہ ایکس پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کردیئے جائیں گے۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو مورخہ 17 جولائی تک اس کارزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30دن کے اندر اندر بنام کنٹرولر امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کرسکتاہے۔ طلباء کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ ، ری چیکنگ ، ڈوپلیکیٹ رزلٹ کارڈ، ویریفکیشن رزلٹ کارڈ اور رول نمبر سلپ کی تصحیح کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔