ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:23

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا ہے امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات کر لئے گئے ہیں جن میں امتحانی عملے کی جامع تربیت اور نگرانی کا فول پروف سسٹم تشکیل دینا بھی شامل ہے۔ یہ بات کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن ساہیوال بورڈ شعیب اقبال سید نے ریذیڈنٹ انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن بھر سے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی موجود تھے۔ انہوں نے غیر حاضر انسپکٹرز سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی انسپکٹر امتحانات کے دوران سنٹر سے غیر حاضر نہیں رہے گا ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس امتحان کو صوبائی سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اس لئے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

انہوں نے تمام امتحانی سنٹرز پر طلبہ و طالبات کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی، پنکھوں، لائٹ اور وال کلاک یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس سے پہلے کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے بتایا کہ ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2024 میں 46824طلبہ و طالبات شریک ہونگے جن میں 21710طلبہ اور 25714 طالبات شامل ہیں جن کے لئے 141 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور انہیں اپنے اپنے فرائض کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے تاکہ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے\378

متعلقہ عنوان :