وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

بدھ 5 جولائی 2017 22:48

وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ بر آمدکرکے مقدمات درج کر لئے ہیں، تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں کو مزید موثر بناتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے۔ ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںتھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے ظفرعلی اے ایس آئی نے جیب تراشی میں ملو ث تین ملزمان عنا ئت اللہ ،علی رحمن اور راجہ وکیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی و دیگر اشیا ء بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

محمد افضل اے ایس آئی نے گرفتار ملزم حمزہ اصغر کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔تھانہ بنی گا لہ پولیس کے محمد اشفاق احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے محمد اسحا ق سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد یا سین سے 140گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس کے محمد سلیم اے ایس آئی نے چوری میں ملو ث دو ملزمان سمیر اور محمد اویس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصراور منشیا ت فروشی کے دھندے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :