مجھے ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دے کر برلن حکومت ’خود کشی‘ کر رہی ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان

بدھ 5 جولائی 2017 23:35

مجھے ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دے کر برلن حکومت ’خود کشی‘ ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے جرمن حکومت پر اپنی تنقید میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن جریدے ’دی سائٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انہیں جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دے کر برلن حکومت ’خود کشی‘ کر رہی ہے۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کو اس حوالے سے اپنی غلطی کی اصلاح کرنا چاہیے۔ قبل ازیں جرمن حکومت نے ترک صدر کی وہ درخواست مسترد کر دی تھی جس میں اردگان نے جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے اپنے دورے کے دوران جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کی اجازت طلب کی تھی۔