امریکی صدر کی غائب دماغی کیمرے کی نظر سے نہ چھپ سکی

طیارے سے اترتے ہی سامنے کھڑی گاڑی کو نظر انداز کردیا ،ْ مخالف سمت میں چل پڑے ،ْ گارڈز سلیوٹ کرتے رہ گئے

جمعرات 6 جولائی 2017 20:39

امریکی صدر کی غائب دماغی کیمرے کی نظر سے نہ چھپ سکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) امریکی صدر کی غائب دماغی کیمرے کی نظر سے نہ چھپ سکی ،ْ طیارے سے اترتے ہی سامنے کھڑی گاڑی کو نظر انداز کردیا اور مخالف سمت میں چل پڑے جبکہ گارڈز سلیوٹ کرتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی تقریبات کے لئے امریکی صدر جب اینڈریو ایئر فورس بیس پر طیارے سے اترے تو بے دھیانی میں گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے غلط سمت میں چل دیئے ،ْسامنے کھڑے گارڈز کے دستے ان کو سلیوٹ کرتے رہ گئے۔

چند اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑی تک رہنمائی کی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ غلطی کر بیٹھے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میڈیا کے سامنے تصویریں بنواتے ہوئے جب نیتن یاہو نے ہاتھ ملانے کی غرض سے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے یکسر نظر انداز کردیا اور دوسری جانب چل پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :