ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ‘‘را ‘‘کی پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کی بہت بڑی سازش ہے،رحمن ملک
بھارت اس کتاب کو کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں لیکر جائے گا جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے شہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر میں اسکو پبلک کر سکتا ہوں،جے آئی ٹی کو اتنا ڈراؤنا نہ بنائیں کہیں کل مائیں اس عنوان سے بچوں کو نہ ڈرائیں، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 6 جولائی 2017 22:59
(جاری ہے)
ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ ’’را‘‘ کے ایجنڈ جانتھن کمار نے 2016ء میں ملاقات کی تھی۔
’’را‘‘ نے اس کتاب کے لئے ایک جعلی رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے تو میں نے اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا مجھے اس حوالے سے جان کیری کا فون آیا لیکن میں نے اسے مسترد کر دیا کیونکہ وہ استثنیٰ کا حقدار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاوان صدر میں حکومت اور عسکری قیادت نے یہ متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی صورت میں ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ ملے گا نہ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسری ملاقات جان کیری نے ایوان صدر میں کی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کریں گے اس پر ہم نے بھی کہا کہ جو عدالت فیصلہ کرے گی ہم بھی آئین و قانون کے مطابق چلیں گے۔ ریمنڈ ڈیوس نے جن افراد کو کیا ان کے لواحقین نے دستاویزی طور پر کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اس معاملے کو منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج حکومت تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارت اسرئایل ہوں یا کلبھوشن یادیو کا معاملہ ہو۔ ہمیں ریمنڈ ڈیوس کی کتاب جھوٹ کے پلندے کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں مودی کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔ امریکہ کی طرف سے بھارت کو دیئے جانیو الے ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کے جانے کے بعد8ماہ بعد پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی وہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر نہیں بلکہ خارجہ امور کی بجائے پانی و بجلی کی وزارت ملنے پر کابینہ سے علیحدہ ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.