وفاقی پولیس نے مختلف سیکٹرز میں خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 6 جولائی 2017 23:33

وفاقی پولیس نے مختلف سیکٹرز میں خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) وفاقی پولیس نے مختلف سیکٹرز میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لوگوں بالخصوص خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فونز، لیڈیز پرس، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)سیدذیشان حیدر نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیرنگرانی سب انسپکٹر محمد اعظم، اے ایس آئی محمد اکرم رانجھا معہ دیگر ملازما ن پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، ٹیم نے تمام وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے مختلف سیکٹرز میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لوگوں بالخصوص خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان میں اوصاف یوسف ولد یوسف ندیم ساکن ٹنچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی راولپنڈی اورعدنان احمد ولد خورشید احمد قوم اعوان ساکن پھلا کوٹ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھیننے گئے 03عدد قیمتی موبائل فونز ،2عدد لیڈیز پرس،نقدی16ہزار روپے، ATM کارڈ برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :