پاکستان کو بین الاقوامی انجینئرنگ الائنس کے تحت انجینئرنگ معیارات کیلئے اعلی ترین بین الاقوامی فورم واشنگٹن ا کارڈکی مستقل رکنیت دیدی گئی

وزیر اعظم پروگرام کے تحت 20ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا جائیگا ،ْحکومت ملک بھر سے 300بچوں کی ایم فل تک تمام تعلیمی ضروریات پورا کریگی ،ْ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعرات 6 جولائی 2017 23:41

پاکستان کو بین الاقوامی انجینئرنگ الائنس کے تحت انجینئرنگ معیارات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی انجینئرنگ الائنس کے تحت انجینئرنگ معیارات کیلئے اعلی ترین بین الاقوامی فورم واشنگٹن اکارڈکی مستقل رکنیت دیدی گئی ،ْ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 20ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا جائیگا ،ْحکومت ملک بھر سے 300بچوں کی ایم فل تک تمام تعلیمی ضروریات پورا کریگی۔

جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال اور سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ واشنگٹن اکارڈ میں پاکستان کی مستقل رکنیت ایک بڑی کامیابی ہے اور قوم بالخصوص انجینئرنگ شعبے سے وابستہ افراد ڈبلیو اے معیار کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ یونیورسٹیوں کیلئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ گریجویٹس ترقی یافتہ ممالک میں پروفیشنل رجسٹریشن اور روزگار کیلئے اہل ہونگے۔

انہوں نے اس انتہائی اہمیت کے حامل قومی مشن میں ضروری معاونت فراہم کرنے پر چیئرمین پی ای سی،گورننگ باڈی،پی ای سی منیجمنٹ اور بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر،کنوینئر ای اے کیو ای سی اور سینئر پروفیشنلز پر مشتمل پی ای سی ٹاسک فورس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے پورے اقدام کی نگرانی کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے انجینئرنگ کے شعبے اور تعلیم بالخصوص روز گار کے نئے موقع پیدا ہونے اور نجی یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی معیار کو ہم آہنگ رکھنے کے حوالے سے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئر مین نے کہا کہ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 20ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملک بھر سے 300بچوں کی ایم فل تک تمام تعلیمی ضروریات پورا کریگی۔پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے حاکم نے ملک بھر میں جعلی منرل واٹر تیار کرنے والے 130پلانٹس کو سیل کر دیا ہے ،ْوزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور زیلی اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں۔

بعدازاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد محمود حیات کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی زیر نگرانی ادارہ مزید ترقی کرے گا اور ہماری دفاعی مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھیں گی۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین سے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد محمود حیات نے خیر سگالی ملاقات کی ۔

وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے میجر جنرل احمد محمود حیات کوڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔وزارت دفاعی پیداوار کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے میجر جنرل احمد محمود حیات کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میںیہ ادارہ مزید ترقی کرے گا اور ہماری دفاعی مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھیں گی- میجر جنرل احمد محمود حیات نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :