کا شتکار گاجر کی بہترپیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں، زرعی ما ہرین

جمعہ 7 جولائی 2017 15:46

کا شتکار گاجر کی بہترپیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں، ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء)محکمہ زراعت نے شیڈول کے مطابق کاشت کے ذریعے گاجر کی اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چارمرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے اور اس میں 10 سے 15 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہیے تاکہ اس کی ذرخیزی میں اضافہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہاکہ زمین کو 2 دفعہ رائونی دے کر مناسب وتر حالت میںرکھنا چاہیے اور زمین کی تیاری کے وقت 2 بوری ڈ ی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سی8 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہو سکتاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ کاشت کے بعد شروع کے ایام میں ہفتہ میں 2دفعہ آبپاشی ضروری ہے تاہم بعد میں اس وقفہ کو بڑھایا جاسکتاہے