کاشتکار بی ٹی اقسام کیلئے پانی کا استعمال پودے کی ضرورت کے مطابق کر یں،محکمہ زراعت

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:45

کاشتکار بی ٹی اقسام کیلئے پانی کا استعمال پودے کی ضرورت کے مطابق کر ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کیلئے پانی کے استعمال پودے کی ضرورت کے مطابق کریںاور زمین کی تیاری کیلئے ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ زراعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشتکار موجودہ گرم موسم میں فصل کی بڑھوتری اور پھل لگنے کے مر حلہ پر آبپاشی کا خاص خیال رکھیں اور کپاس کی ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے جولائی سے وسط اکتوبر تک ہفتہ عشرہ کے وقفہ سے پانی لگائیں اور کپاس کی اقسام کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کریں تاکہ پانی کی کمی کے باعث فصل کا پیداواری عمل متاثر نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ چونکہ مختلف اقسام کو اپنے پیداواری مراحل میں مختلف طریقے سے وقفوں وقفوں کے دوران پا نی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے بی ٹی اقسام میں پانی کا استعمال پودے کی ضرورت اور زمین کی ساخت کے مطابق کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ کاشتکار کسی بھی مشکل کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کر کے ان سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :