پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام پر عملدرآمد شروع

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:45

پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام پر عملدرآمد شروع
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور تربیت یافتہ ٹیموں کے اہلکاروں نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فصلوں کامعائنہ شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ماہرین دور دراز علاقوں میں جا کر کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کی کپاس کی فصلوں کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ آنے پر متعلقہ کسانوں سے مل کر منظور شدہ زرعی ادویات استعمال کرکے نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول بھی کیاجارہاہے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے 809 دیہاتوں میں پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام زور و شور سے جاری ہے ۔