کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جواراور باجرہ کاشت کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:45

کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جواراور باجرہ کاشت کریں،زرعی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلوں کو اناج اور چارے کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جوار ، باجرہ کاشت کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ماہرین کا کہنا تھا کہ روانہہ ، جوار ، باجرہ موسم گرماکے اہم چارہ جات ہونے سمیت پانی کی کمی بہتر طور پر برداشت کرسکتے ہیںلہٰذا فصلوں کو اناج اور چارے کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جوار ، باجرے کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ باجرہ ، جوار اورروانہہ موسم گرما کے اہم چارہ جات ہیں جو پانی کی کمی کو دوسرے چارہ جات کی نسبت بہتر طور پر برداشت کر سکتے ہے۔