دارجیلنگ میں پر تشدد مظاہرے جاری، ایک شخص ہلاک

اتوار 9 جولائی 2017 16:10

دارجیلنگ میں پر تشدد مظاہرے جاری، ایک شخص ہلاک
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) بھارتی شہر دارجیلنگ میں جاری پر تشدد مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں ہونے والی تشدد کی تازہ وارداتوں کے بعد پولیس فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بھارتی میدیا کے مطابق گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل لبریشن فرنٹ کے ایک حامی کو گولی مار دی گئی ہے جو کچھ ادویات خرید اپنے گھر واپس آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مظاہرین نے شہر میں آتش زنی کی اور ایک پولیس سٹیشن میں بھی آگ لگا دی۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح ہونے والے مظاہروں میں ہجوم نے دارجیلنگ کی مقبول کھلونا ٹرین کے ایک اسٹیشن میں بھی آگ لگا دی ہے۔مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔ سنیچر کو پورے دارجیلنگ شہر میں مظاہرے ہوئے۔پولیس کا دعوی ہے کہ بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔ اس کے بعد ہی فائرنگ کی گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس فائرنگ میں ایک اور شخص کی بھی ہلاکت ہوئی ہے تاہم پولیس نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :