شام کے صدرکا فیصلہ امریکہ نہیں شامی عوام کریں گے

اتوار 9 جولائی 2017 16:20

شام کے صدرکا فیصلہ امریکہ نہیں شامی عوام کریں گے
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام اور صدر بشار اسد کے مستقبل کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن نہیں بلکہ خود شامی عوام کرے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے جی 20 اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے مسئلہ پر امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تاہم یہ ملک حقیقت اورعمل کے تھوڑا بہت نزدیک ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مغربی شام میں امن کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن پورے ملک میں امن و امان قائم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور شامی حکومت کے بھروسے پر شام میں قیام امن کے لئے اقدام کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :