ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں،زرعی ماہرین

پیر 10 جولائی 2017 14:28

ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں،زرعی ماہرین
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں۔ ٹینڈے کی پچھیتی کاشت کیلئے زرخیر میرا زمین کا انتخاب کریں۔کاشت کے وقت کھیت میں 2 سے 3 بار ہل چلا کر زمین اچھی طرح تیار کر لیں۔

(جاری ہے)

کاشت کیلئے ڈھائی میٹر کے فاصلہ پر نشان لگائیں اور 2 پٹریوں کے درمیان پچاس سینٹی میٹر چوڑ ی کھالی چھوڑ کر دو میٹر چوڑی پٹریاں بنائیں۔

چالیس سینٹی میٹر کے فاصلہ پر دو تا 3 بیج 3سے 4سینٹی میٹر گہرائی تک دبا دیں ۔اس طریقہ کاشت سے ایک ایکڑ میں 8 ہزار پودے لگائے جا سکتے ہیں جس کیلئے 2 کلو گرام صحت مند اچھے اگائو والا بیچ کا فی ہوتا ہے۔ ٹینڈے کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو کاشت سے پہلے پھپھوند کش زہر لگائیں ۔