ْایک لاکھ 35 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی یقینی بنا ئیگئی ، محکمہ زراعت

پیر 10 جولائی 2017 16:14

ْایک لاکھ 35 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی یقینی بنا ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)کسا ن پیکج کے تحت فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے 1لاکھ 35ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے اور مذکورہ کام 6ماہ کے مختصر عرصہ میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ پیکیج کے تحت خریف کیلئے 40ہزار روپے اور ربیع کیلئے 25ہزار روپے کے قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس پیکیج کے تحت ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کیلئے 100ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے نیز اس سکیم کے ذریعے پنجاب بھر میں 6لاکھ کسانوں کو قرضہ جات فراہم اور 5ایکڑ زمین کے مالک کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے،پچھلے قرضوںکی بروقت ادائیگی کی صورت میں آئندہ فصل کیلئے بھی بلاسود قرضہ دیا جائے گا جس کیلئے رجسٹریشن فیس نہیں ہے، جبکہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے بینک اور متعلقہ ادارے کی جانب سے مزید کاروائی کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔