قطر تنازعے کے حل میں مدد کیلئے جلد ہی خلیجی ممالک جاوں گا، صدر ایردوان

پیر 10 جولائی 2017 16:56

قطر تنازعے کے حل میں مدد کیلئے جلد ہی خلیجی ممالک جاوں گا، صدر ایردوان
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کے بعد خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے۔ جی20- اجلاس سے وطن واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ امریکی و روسی صدور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ان ملاقاتوں میں یہ واضح ہوا کہ وہ بھی قطر تنازعے کامذاکراتی حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد میں خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گا جس سے امکان ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ کویت کی اس معاملے میں ثالثی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :