محکمہ زراعت کی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں نہ لانے پرفرٹیلائزر کنٹرول آرڈر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 10 جولائی 2017 16:59

محکمہ زراعت کی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں نہ لانے پرفرٹیلائزر کنٹرول ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) کھادوں کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں نہ لانے پرفرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یہ درخواست کھاد بنانے والی کمپنی نے تفضل رضوی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت نے صوبہ پنجاب میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قائم کردہ معیار کے برعکس نافذ کیاہے۔

محکمہ زراعت کی کھادوں کا معیار چیک کرنے کے لئے اپنی کوئی لیبارٹری موجود نہیں ہے مگر کھاد بنانے والی کمپنیوں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مار کر نجی لیبارٹریوں سے من پسند نتائج حاصل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قائم کردہ معیار کو نظر انداز کرنے اور غیر قانونی طور پر نمونہ جات حاصل کرنے پر فرٹیلائز کنٹرول آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :