کھادوں کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی لیبارٹریاں قائم نہ کرنے پرفرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پیر 10 جولائی 2017 18:54

کھادوں کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی لیبارٹریاں قائم نہ کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) کھادوں کا معیار چیک کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی لیبارٹریاں قائم نہ کرنے پرفرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ کھاد بنانے والی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت نے صوبہ پنجاب میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قائم کردہ معیار کے برعکس نافذ کیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کی کھادوں کا معیار چیک کرنے کے لئے اپنی کوئی لیبارٹری موجود نہیں ہے مگر کھاد بنانے والی کمپنیوں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مار کر نجی لیبارٹریوں سے من پسند رزلٹ حاصل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قائم کردہ معیار کو نظر انداز کرنے اور غیر قانونی طور پر نمونہ جات حاصل کرنے پر فرٹیلائز کنٹرول آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :