چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،26مجرمان اشتہاری و کریمینلز گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 10 جولائی 2017 23:33

چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،26مجرمان ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی08عددپسٹل ،01 عددکلاشنکوف،01 عددبندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری مجرمان اور14 ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر لیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس1.970کلو گرام اور شراب156 لیٹر برآمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :