ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما ، نگینہ ، پاکٹ کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت

منگل 11 جولائی 2017 16:14

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما ، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ موسم برسات کے دوران بینگن ، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے۔ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو ، حلوہ کدو ، کھیرے ، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔