پانی اور موسم جڑی بوٹیوں کے اگنے کے لیے سازگار ہوتے ہیں،محکمہ زراعت پنجاب

دھان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوںمیں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں، گھاس خاندان کی جڑی بوٹیاں، ڈیلا خاندان کی جڑی بوٹیاںاور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاںشامل ہیں

منگل 11 جولائی 2017 20:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کی فصل میں جڑی بوٹیاں کثرت سے اُگتی ہیں کیونکہ پانی اور موسم جڑی بوٹیوں کے اگنے کے لیے سازگار ہوتے ہیں کھیت میں فصل کے دوران ہر وقت نمی موجود رہتی ہے اور یہ نمی جڑی بوٹیوں کی افزائش میں معاون ہوتی ہے۔ دھان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوںمیں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں، گھاس خاندان کی جڑی بوٹیاں، ڈیلا خاندان کی جڑی بوٹیاںاور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاںشامل ہیں۔

اس خاندان کی جڑی بوٹیوںکے پتے چوڑے اور مختلف اشکال کے ہوتے ہیں۔ تنا قدرے سخت جبکہ پودا زمین سے اوپر اور سیدھا ہوتا ہے۔ اس خاندان کی اہم جڑی بوٹیوں میں کتا کنی ، مرچ بوٹی ، کھٹی بوٹی، دریائی بوٹی، چاندنی اور چولائی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گھاس خاند ان سے تعلق رکھنے والی جڑی بوٹیوں کے پتے چھوٹے اور نوکیلے ہوتے ہیں جبکہ تنا عموماً گول اور جوڑ دار ہوتا ہے۔ یہ پودے زمین کی سطح پر بچھے ہوئے ہوتے ہیں۔گھاس خاندا ن کی جڑی بوٹیوں میں ڈھڈن ، سوانکی ، مدھانہ ،کھبل ، لمب گھاس اور نڑو شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لیے سفارش کردہ طریقوں کو باقاعدگی کے ساتھ بروئے کارلایا جائے تو جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ممکنہ نقصان کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :