جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

بدھ 12 جولائی 2017 15:08

جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید
غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) فلسطین کے مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔العربیہ ٹی کے مطابق جنین کیمپ کے رہائشیوں نے بتایا کہ جھڑپوں کا آغاز بدھ کی صبح سویرے کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ہوا۔

(جاری ہے)

ان میں ایک نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکا۔ مقابلے کے نتیجے میں دو فلسطینی جوان زخمی بھی ہیں۔طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو نوجوان 21 سالہ سعد صلاح اور 17 سالہ اوس سلامہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :