کے الیکٹرک افسران کی من مانیا ں ،پی ایم ٹی ،پول اور تاروں کی تنصیب کے لیے اپنی کمپنیاں قائم کرلیں
ملٹی نیشنل کمپنیاں خصوصی شکار بن گئیں ،صارفین کو ان کی درخواستوں پر سیلف فنانس کی مہر لگاکر اپنی من پسند کمپنی سے خریداری کیلئے مجبور کیا جارہا ہے کے الیکٹرک کے سوک سینٹر میں قائم شعبہ جات آر ون ،آر ٹو اور آر تھری کے جی ایم فائز علیم اور آر3کے منیجر شفقت عمیم نے کرپشن کی انتہا کردی ،ذرائع
بدھ 12 جولائی 2017 16:50
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے سوک سینٹر میں قائم شعبہ جات آر ون ،آر ٹو اور آر تھری نے کرپشن کی انتہا کردی ہے ۔ صارفین کی جانب سے پی ایم ٹی اور پول کی تنصیب سمیت تاروں کی تبدیل کیلئے دی جانے والی درخواستیں منظوری کے بعد ان تینوں شعبہ جات کے جی ایم فائز علیم اور آر 3کے منیجر شفقت عمیم کے پاس آتی ہیں ۔
مذکورہ دونوں افسران منظوری کے باوجود ان درخواستوں پر عملدرآمد نہیں کرتے بلکہ ان پر ’’سیلف فنانس‘‘ کی مہر لگادی جاتی ہے ۔درخواست کنندہ کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ان اشیا کی خریداری کے لیے اقبال انجینئرنگ نامی کمپنی سے رابطہ کریں ۔ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں افسران کی اس کمپنی میں شراکت داری ہے اورصارفین کی جانب سے اس کمپنی سے خریداری کی صورت میں منافع کا 50فیصد یہ افسران اپنے پاس رکھ لیتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک افسران کے طرز عمل سے سب سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیاں متاثر ہورہی ہیں ۔ان کمپنیوں کے نمائندے جب اپنی طرف سے خریداری کرکے کے الیکٹرک کے ان افسران کے پاس جاتے ہیں تو ان کی خریدی گئی اشیا کو ناقص قرار دے کر مسترد کردیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی کے اکثر پٹرول پمپس اور انڈسٹریل ایریا میں موجود صنعتی یونٹس اپنی پی ایم ٹیز لگائی ہوئی ہیں ۔ان افسران کی وجہ سے اب وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے یہ سلسلہ جاری ہے اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کو متعدد مرتبہ فائز علیم اور شفقت عمیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ دونوں افسران ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی اس آمدنی کا ایک بڑا حصہ اعلیٰ حکام کو بھی پہنچارہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.