کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،ایس پی سمیت 4اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 جولائی 2017 11:13

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،ایس پی سمیت 4اہلکار شہید
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2017ء) : کوئٹہ کے علاقہ کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایس پی قائد آباد سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کلی دیبہ کے قریب غلام محمد علی روڈ پر ایس پی قائد آباد پر پر فائرنگ ہوئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی قائد آباد دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایف سی اور سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد دہشتگردوں کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹانا اور ہمارے عزائم کو کمزور کرنا ہے۔انتہا پسندوں کے نئے گروہ سامنے آ رہے ہیں۔لیکن ہم اس چیلنج کا بھی ماضی کی طرح مقابلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ کوئٹہ فائرنگ واقعہ پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت گورنر بلوچستان نے بھی مذمت کا اظہار کیا۔