بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

جمعہ 14 جولائی 2017 16:20

بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر80 ہوگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے وزیر ترقی جیٹن ڈرا سنگھ نے کہا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے آسام اور مانی پور سمیت 58 علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری تحریری اعلان میں بھارت میں آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلداز جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :