داعش کاعراقی قصبے تل عفر میں نام نہاد خلافت قائم کرنے کا اعلان ،نافرمانوں کیلئے سخت سزاوں کا حکم

جمعہ 14 جولائی 2017 16:40

داعش کاعراقی قصبے تل عفر میں  نام نہاد خلافت قائم کرنے کا اعلان ،نافرمانوں ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) عراق کے قصبے تل عفر میں داعش نے نام نہاد خلافت قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام نے ان کے احکامات کی حکم عدولی کی تو سنگین سزائیں دی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے عراقی قصبی" تل عفر "میں نام نہاد خلافت قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی ٹی وی چینل السماریہ کی خبر کے مطابق ، داعش نے تل عفر کو ایک خود مختار ریاست قرار دیتیہوئے وہاں اپنی نام نہاد خلافت کا جھنڈا گاڑ دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ان کے احکامات کی حکم عدولی کی تو سنگین سزائیں دی جائیں گی ۔

تل عفر کا قصبہ موصل شہر سے 50 کلو میٹر دور واقع ہے جہاں 2014 میں دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا تھا جسے چھڑانے کیلیے فوج کا آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :