قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کا انگلش کائونٹی یارک شائر سے معاہدہ ،بورڈ نے این او سی جاری کردیا
�ولائی کو لندن روانگی ہو گی،سرفراز احمد کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے کائونٹی کرکٹ کھیلنا دیرینہ خواہش تھی ،مستقبل میں بھی کائونٹی کھیلنا پسند کروں گا ‘ انٹر ویو میں گفتگو
جمعہ 14 جولائی 2017 20:54
(جاری ہے)
سرفراز احمد نے کہا کہ انگلش کائونٹی سے کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ان کے لئے آف سیزن میں صلاحیتوں میں بہتری کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔بی بی سی کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وہ مستقبل میں بھی کائونٹی کھیلنا پسند کریں گے۔ کائونٹی کرکٹ کھیلنا ان کے لیے اہم موقع ہے اور وہ چاہیں گے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ جس کرکٹر نے بھی کائونٹی کرکٹ کھیلی ہے اس کا یہی کہنا ہے کہ وہاں بہت زیادہ پروفیشنلزم ہے اور اسے وہاں کھیل کر تجربہ حاصل ہوا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف پانچ میچز کا معاہدہ ہے لیکن مستقبل میں اگر انہیں پیشکش ہوئی اور پاکستانی ٹیم کی مصروفیت نہ ہوئیں تو وہ کائونٹی کرکٹ کے زیادہ میچز کھیلیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.