مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرنا سپریم کورٹ اور پاک فوج پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ

جمعہ 14 جولائی 2017 22:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ، سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرنا سپریم کورٹ اور پاک فوج پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلم لیگ کے برعکس نواز لیگ کو پاکستان کا نہیں بلکہ انڈیا کے مفادات کا تحفظ زیادہ عزیز ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی جس میں آئی ایس آئی پاک فوج کا حصہ ہے ،حکومت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا دونوں اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیے بہتر راستہ یہی ہے کہ وہ استعفیٰ دے کر کسی اور کو وزرات عظمیٰ سپرد کر دیں کیونکہ اگر سپریم کورٹ سے بھی حقائق عیاں ہو گئے تو زیادہ رُسوائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :