جے آئی ٹی رپورٹ میں حکمرانوں کے چور ثابت ہونے پر مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، ڈاکٹرعارف علوی

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:09

جے آئی ٹی رپورٹ میں حکمرانوں کے چور ثابت ہونے پر مسلم لیگ (ن) سازش کا ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2017ء) تحریک انصاف سندھ صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حکمرانوں کے چور ثابت ہونے پر مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، پی پی پانامہ کیس کے بارے میں مشترکہ جدوجہد کرنے کے وعدے سے مکر گئی ہے سندھ میں پی پی حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے نیب کو غیر موثر بنانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد میں خطاب کر رہے تھے، صداقت جتوئی اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے مگر و پھر بھی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن انہیں نا اہل قرار دے، انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی صورت نہ کالا باغ ڈیم بننے دے گی اور نہ ہی سندھ کی تقسیم برداشت کرے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ تباہ حال ہے عوام خود کشی پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ سندھ تمام فنڈز سندھ کے حکمران ہڑپ کر رہے ہیں، انہوں* نے کہا کہ پی پی کو خوف ہے کہ پانامہ کے بعد اس کی باری آنے والی ہے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہی نیب کے سندھ میں اختیارات ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔