پاکستان کی20کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جے آئی ٹی ہیں، سازشیوں کے کہنے پر حکومت ختم نہیں ہوگی ،رانا تنویر حسین

گزشتہ چارسالوںمیں کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا صرف بجلی کے منصوبوں میں 170ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار کا عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:24

پاکستان کی20کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جے آئی ٹی ہیں، سازشیوں ..
شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ،ْ پاکستان کی20کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جے آئی ٹی ہیں، سازشیوں کے کہنے پر حکومت ختم نہیں ہوگی ،ْ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے ملک کو خود مختاری اور معاشی خوشحالی کے راستے پر ڈال دیا ہے گزشتہ،ْ 4سالوںمیں محنت کر کے کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ،ْ صرف بجلی کے منصوبوں میں 170ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔

وہ ہفتہ کے روز ضلع شیخوپور ہ کے حلقے شرقپور شریف میں ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیسہ قوم کی امانت ہے اور ایک ایک پائی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پر لگا رہے ہیں ،ْ کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، پاکستان کے مشرقی بارڈر پر ہمسایہ اور کچھ دیگر غیر ملکی قوتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتیں ،ْ ان کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو دنیا میں ایک مضبوط ملک بنانا چاہتے ہیں جو ان لوگوں کو منظور نہیں ،ْ وہ لوگ بھی جو خود کو لیڈر کہہ رہے ہیں ان کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں رانا تنویر حسین نے کہا کہ ،ْموجودہ سازش کا عمران خان سر خیل ہے ،ْ محمد نواز شریف ایک بڑے بین الاقوامی لیڈر ہیں ،ْ عمران خان این اے 135میں میرا مقابلہ کرے ،ْ تو انشاء اللہ اس کی ضمانت ضبط کروائوں گا ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے سب بھگوڑے پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آصف علی زرداری گندے انڈے کہہ رہا ہے ان کی اس ملک میں کیا حیثیت ہے ،ْوفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سی پیک کا منصوبہ جاری ہے ،ْ بندرگاہیں ،ْ ہوائی اڈے اور موٹر ویز بن رہے ہیں اور ترقی سب کو نظر آرہی ہے ،ْ پی پی پی ایک چلا ہوا کارتوس ہے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے پی پی پی کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے مسترد شدہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ،ْ سب لوٹے مل کر عمران پارٹی بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کے مفادات کو دائو پر لگا دیا ہے ،ْ محمد نواز شریف کو20کروڑ عوام کا مفاد عزیز ہے ،بے اصولوں کے شور سے نہیں جائیں گے ،ْ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے،کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ 11 ماہ صبر کرو پھر الیکشن میں مقابلہ کرو ،ْ چور دروازوں کا سہارا لینا چھوڑ دو۔

عمران خان 300کنال زمین کا حساب دینے سے بھاگ رہے ہیں اور بچنے کے لئے سابقہ بیوی کا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں رانا تنویر حسین نے کہا کہ،ْ عمران خان تم عوامی طاقت کے سامنے نہیں ٹھہر سکو گے ،ْ سب سازشیں ناکام ہوں گی ۔2018ء میں پھر برسراقتدار آئیں گے اور ان لوگوں کی تمام امیدیں خاک میں مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں نا کا م ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :