بلوچستان کے آٹھ اضلاع میںپولیو مہم کے دوران 6لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد کی میڈیاسے گفتگو
اتوار 16 جولائی 2017 20:20
(جاری ہے)
مہم میں مجموعی طورپر 1812ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 1543موبائل ٹیمیں، 99 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 170فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔
مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔رواں ماہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کی یونین کونسل محمودآباد میں پولیو سے اٹھارہ ماہ کا احمد شاہ متاثر ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ہے یہ سال 2017 میںبلوچستان میں پولیو کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا کیس ہے۔ سید فیصل احمد نے کہاہے کہ صوبے میں پولیو کا کیس سامنے آنا دوسرے بچوں کے لیے خطرے کی علامت ہے اس کامطلب یہ ہے کہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔لٰہذایہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ، پشین، قلع عبداللہ اور مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 24 جولائی سے شروع ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.