کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 17 جولائی 2017 13:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جڑی بوٹیوں کا اگائو اور بڑھوتری روکنے کیلئے ماہرین زراعت یا قریبی فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت حاصل کی جا سکتی ہے۔