کوہاٹ،سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں،سہولت کاروں اور افغانیوں سمیت 84مشتبہ افرادگرفتار
پیر 17 جولائی 2017 20:27
(جاری ہے)
ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل قسمت خان کی سربراہی میں پانچ گھنٹے مسلسل جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ گھروں پر اچانک چھاپے مارے اور ان گھروں کی مکمل تلاشی لی۔
تلاشی آپریشن کی اس کاروائی میں پولیس نے سنگین وارداتوں میں مطلوب 4اشتہاری مجرموںعارف ،مومین ساکنان ملنگ آباد،شفیع اللہ اور اسرار ساکنان جنگل خیل کوشدید مزاحمت کے بعد حراست میں لے لیا ۔کاروائی کے دوران اشتہاریوں کو پناہ دینے والے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ علاقے میں سفری و شناختی دستاویزات کے بغیر مقیم دو افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیکر پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔آپریشن کی کاروائی میں 84مشتبہ افراد بھی دھر لئے گئے ہیںجنہیں چھان بین کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر لائسنس یافتہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں جن میں دو کلاشنکوف، ایک رائفل،تیرہ پستول،مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس ،پندرہ چارجرز ،ایک کلوگرام چرس اور تین سو د س گرام ہیروئن شامل ہیں۔ادھرملک بھر میں دہشتگرد حملوں کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کردی ہیں اور پولیس کو مشکوک گاڑیوں اور اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے جنرل ہولڈ اپ آپریشن کی کاروائیوں میں سوموار کی علی الصبح سے مختلف مقامات پر اچانک چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں میں چار مطلوب اشتہاریوںشہزاد حسن،دین محمد،عبدالرازق اور جمشید خان سمیت چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر متعلقہ تھانوں میں پابند سلاسل کردیا ہے۔ جنرل ہولڈ اپ آپریشن میں گرفتار بعض افراد کے قبضے سے پولیس نے مجموعی طور پر دو بندوق،دس پستول،درجنوں کارتوس ،سولہ کلو گرام چرس اور بلا نمبر 150مشکوک موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ تحویل میں لئے گئے موٹر سائیکل مالکان پر بھاری جرمانے عائدکردئیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.