موسم گرما میں انا ر کے پودوں پر مختلف ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے اقدامات کیے جائیں، زرعی ماہرین

منگل 18 جولائی 2017 13:15

موسم گرما میں انا ر کے پودوں پر مختلف ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) ز رعی ماہرین نے انا ر کے باغبانو ں کو متنبہ کیا ہے کہ پودوں کوضرررساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھیں موسم گرما میںانار کے پودوں پر مختلف ضرررساں کیڑے ،انار کی تتلی، سکیلز، سفید مکھی اورپھل کی مکھی وغیر ہ حملہ آورہوتے ہیں ،سکیلز اور سفید مکھی پتوں فصل کو کمزور کرتی ہے اور اپنے جسم سے فاسد ماد ہ خار ج کرتی ہیں جس سے سیا ہ الی لگ جاتی ہے جو ضیائی تالیف کے عمل کوروک دیتی ہے ،انا ر کے پودے پر حملہ کی صورت میں کا ر بو سلفان 20ا ی سی بحسا ب 2.5ملی لیٹر فی لیڑ پانی میں حل کرکے سپرے کیا جائے تاکہ نقصان دہ کیڑے تلف کیے جاسکیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :