تل کے کا شتکار اچھی پیداوار کیلئے فصل کی کا شت بر وقت شرو ع کریں ،زرعی ماہرین

منگل 18 جولائی 2017 13:15

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء)زرعی ماہرین نے تل کے کا شت کاروں کو سفارش کی ہے کہ و ہ تل کی کا شت بروقت شروع کریں، کا شت کیلئے در میانی میرا سے بھار ی میرا ز مین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

کا شت سے پہلے 2سے 3ہل چلا کر اور سہاگا د ے کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں ،تلوں کی منظور شدہ اقسام تل 89ٹی ایچ 6ٹی ایس 5اور ٹی ایس 3کا شت کریں جو بہتر پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ کیڑوں اوربیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہے ۔

اچھا اگائو دینے والی زمین میں ایک سے ڈیڑ ھ کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ بذریعہ چھٹہ کا شت کیلئے 6کلوگرا م فی ہیکٹر استعمال کریں،بیج کو بوائی سے پہلے پھیپھوند کش زہربحسا ب 2گرا م فی کلوگرا م لگا کر کاشت کریں ۔