میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے جس کے پتے اوربیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں،طبی ماہرین

منگل 18 جولائی 2017 13:15

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء)طبی ماہرین کے مطا بق میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے جس کے پتے اوربیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہوتے ہیں، میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دورکرنے کیلئے اکثر اوبٹنوںمیںاستعما ل کیے جاتے ہیں جبکہ بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو با ر ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے ہوتے ہیں ،یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں اور چنونوں کو ختم کرتی ہے،ہاضمہ درست کرتی ہے بلغمی مجاز والوں کیلئے بہت مفید ہے،آنتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفو ف گڑ ملا کر صبح شا م 5گرام پانے کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دورہو گی بلکہ جگر کوبھی طاقت ملے گی میتھی شوگر اور گھنٹیا میں بہت مفید ہے۔

(جاری ہے)

اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریںزیابیطس کے علا ج میں میتھی کو انتہائی موثر پایاگیا ہے میتھی کے بیج رو زا نہ 20گرام دردرے پیس کر کھا نے سے صرف 10دن کے اندر ہی پیشاب اورخون میں شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے شوگرکے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100گرام روزانہ تک کیاجاسکتا ہے ۔