اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 334 کلو گرام منشیات برآمد کر لی
جمعرات 20 جولائی 2017 16:56
(جاری ہے)
تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے سبزال روڈ، کوئٹہ کے قریب واقع ایک قبرستان سے ایک لاوارث تھیلے کو تحویل میں لیکر 5.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔
اطلاعات کے مطابق یہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے قبرستان میں چھپائی گئی تھی۔اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران جہلم میں واقع ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر چھپاپہ مار کر31 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ یہ منشیات پتھر وں پر مشتمل ترسیل میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جودانہ پٹرول پمپ،للّہ روڈ، جہلم کے قریب کرک کے رہائشی عبد الغفورنامی شخص کے ذاتی قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جلالپور شریف پل، جہلم۔پنڈدادنخان روڈ، جہلم کے قریب محمد احسن نامی مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ریور ویو روڈپر واقع ویگن اڈہ، گلگت کے قریب کاروائی کے دوران ایک مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف لاہور نے ملتان میں واقع وہاڑی روڈ،چوک شاہ عباس کے قریب کاروائی کے دوران محمد اظہر نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ، لاہور کے قریب ہارون بس سٹینڈ کے قریب ایک کرولا XLi کارکو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے صوابی کے رہائشی محمد بہادر اور تاج محمد نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے موٹروے ٹول پلازہ فیض پور، لاہور کے قریب ایک کرولا XLI کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی میں چھپائی گئی 15 کلو گرام چرس برآمد کر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی ندیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ثمینہ چوک، ملتان روڈ، ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک مشکوک ہنڈا سوک کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ارشد سلیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف پشاور نے کے کے ایچ روڈ، ہری پور کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد کر کے کوہستان کے رہائشی جاوید اقبال، حفیظ الرحمان اور شیر عالم نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کراچی نے پرانا پٹرول پمپ، خیر پور کے قریب کاروائی کے دوران امیر شاہ نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سی800 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.