سکردو پولیس کو قانون کی وردی نے بے قابو کر دیا،قانون کے نفاذ کی آڑ میں لوگوں پر تشدد کرنا معمول بنا لیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) سکردو پولیس کو قانون کی وردی نے بے قابو کر دیا،قانون کے نفاذ کی آڑ میں لوگوں پر تشدد کرنا معمول بنا لیا۔ ایک مہینے میں پولیس تشدد کے نصف درجن واقعات رونما ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو پولیس نے قانون نافذ کرنے کی آڑمیں دہشت پھیلانے کا نظام قائم کر دیا ہے جہاں پولیس سچ اور جھوٹ کی تمیز کئے بغیر ملزم اور شہریوں کیساتھ مجرموں کا سا سلوک کرنا شروع کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کرنے کی بجائے سرعام تشدد کو معمول بنا لیا ہے ۔

گزشتہ تقریباً ایک ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد مواقعوں پر پولیس گردی سے معاشرے میں روایتی پولیس کا پہلو اجاگر ہو رہا ہے ۔سکردو پولیس کے تشدد پسندانہ طرز عمل سے شریف لوگوں میں خوف کا احساس پیدا ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :