چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو فرانس کی نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ’’گریڈ ڈی آفیسر‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
فرینچ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ کا حصول میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کی شکریہ گزار ہوں جنہوں نے انہیں بی آئی ایس پی کی سربراہ بنے کا موقع فراہم کیا، ماروی میمن
جمعہ 21 جولائی 2017 17:42
(جاری ہے)
نیشنل آرڈر آف میرٹ 187,000ممبران پر مشتمل ہے جس میں خواتین ممبران کی تعداد 50 فیصد ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے میرے کام کو سراہا جانا اوراس فرینچ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ کا حصول میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بی آئی ایس پی کی سربراہ بنے کا موقع فراہم کیا اور انہیں اس قابل کیا کہ وہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں اپنا کردار اداکرسکیں، لہذا وہ اس قابل ہوئیں کہ یہ پُروقار بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کامیابیوں اور اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر اعظم کا اعتماد اور حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی سربراہ ہونے پر فخر ہے جو پاکستان اور جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑاسماجی تحفظ کا نیٹ ورک ہے۔ بی آئی ایس پی محض ایک سماجی تحفظ کا پروگرام ہی نہیں بلکہ یہ پاکستانی خواتین کی بہتری کیلئے ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے۔ خواتین ایک معاشرے کی حقیقی معمار ہوتی ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے خواتین کی معاشی بااختیاری میںسرمایہ کاری غربت میں خاتمے اور ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی کا ایک براہ راست راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن کا ایک حصہ فرانس میں گزارا جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی، انہوں نے مزید کہا کہ ایک معاشرے کیلئے محمد علی جناح کے وژن اتحاد ، ایمان اور تنظیم اور فرانس کے قومی موٹوآزادی، مساوات اور اخوت کے مابین مطابقت پائی۔ اس موقع پرفرانسیسی سفیر نے ماروی میمن کو مبارکباد پیش کی اور فرانس کے صدر کی جانب سے فرانس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کی حمایت کا اظہارکیا۔ ماروی میمن کو پاکستان کے عوام کیلئے خدمات اور فرانس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے فروغ پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ماروی میمن وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں آفیسر رینک کیساتھ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تقریب میں سینیٹر نثار میمن، وزراء لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، وزیرمملکت بلیغ الرحمان، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑر، صدر آزاد کشمیر مسعود خان، یورپی یونین کے سفیر، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.