سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی مستحق امیدواروں کو آگے لایا جاسکتا ہے ،گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی
بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور کمیشن ممبرز تمام امتیازات سے بالاتر ہو کر اپنے فراٰض منصبی کو پوری دیانتداری اور دلچسپی سے انجام دیں، ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے گفتگو
جمعہ 21 جولائی 2017 21:33
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جمعہ کے روز بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی کی قیادت میں کمیشن ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ امتحانی نظام میں معیار اورشفافیت کی تسلسل اور آفیسران کی سلیکشن اس انداز میں ہونی چاہیے کہ ذہین اور اہل امیدواروں کو بھی اطمینان ہو کہ ان کی محنت اور قابلیت کا بجا طور پر اعتراف کیا گیا ۔اس طرح قومی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ ملے گی۔ انہوں نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے طریقہ کار اور کار کردگی میں پہلے کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے تاہم عدل و انصاف پر مبنی معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام میں مزید بہتری لانے اور آفیسران کی سلیکشن کو مزید شفاف بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو قابل آفیسران کی اشد ضرورت ہے۔ اس لئے آفیسران کی سلیکشن کے نظام کو مزید بہتر اور معیاری بنانا لازمی ہے اس سے ہماری مجموعی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین نے کمیشن سے متعلق رپورٹ برائے 2016پیش کی اور گورنر بلوچستان کو کمیشن کو درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.