ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری کی تعیناتی سے ضلع میں جرائم کی شر ح میں کمی آئی ہے، عوامی حلقے
ہفتہ 22 جولائی 2017 20:55
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ہری پور کے عوامی و سماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او ہری پورکی تعیناتی سے قبل ہری پور میں جرائم کی شرح میں خاصی حد تک اضافہ ہو چکا تھا بالخصوص گلی گلی منشیات فروش اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی تھی تاہم ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری نے تاریخ میں پہلی دفعہ منشیات فروشوں کے خلا ف حقیقی کارروائی کا آغاز کیا اور ضلع بھر میں اس دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا اور نامی گر امی ڈیلروں اور ان کے کارندوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جس سے ضلع میں منشیات فروشی کا تقریباً قلع قمع ہو چکا ہے، اس سے نہ صرف نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ ہو نے سے بچ رہی ہیں جس پر والدین ڈی پی او ہری پور کیلئے دعا گو ہیں جبکہ اس کے ساتھ ڈی پی او ہری پور شہزاد ندیم بخاری نے اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ رکھنے والے، جواریوں، کار لفٹر و دیگر سماج دشمن عناصر کیخلا ف بھی جس جراتمندی و دلیری سے کاروائیاں کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب ان جرائم کی شر ح میں کافی حد تک کمی آئی ہے جبکہ رمضان المبارک میں قتل ہونے والے نوجوان صحافی بخشیش الہیٰ کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر حقیقی ملزمان کی گرفتاری سے پور ے ضلع کے عوام بالخصوص صحافتی برادری میں پھیلی بے چینی و عدم تحفظ کے احساس کو ختم کیا گیا ہے جس پر ضلع بھر کے عوامی، سماجی، مذہبی، صحافتی حلقے ڈی پی او ہری پور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ اس کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.