فنانس کمیشن کی تشکیل کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ،جلد ہی ریگولر فنانس کمیشن ایوارڈ کا علان بھی کر دیا جائیگا‘ وزیر بلدیات
ڈسٹرکٹ چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا رکن ،لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا جا رہا ہے‘ منشا اللہ بٹ
اتوار 23 جولائی 2017 14:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے اندر ایک میٹرو پولیٹین کارپوریشن، 11میونسپل کارپوریشنز،182میونسپل کمیٹی،35ڈسٹرکٹ کونسل اور4015 یونین کونسلز 5 سال تک کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
یہ مقامی طرز حکمرانی کی فراہمی اور شفاف فیصلہ سازی کی راہ میں آگے بڑھنے کے لئے ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور مئوثر آغاز کے لئے عبوری پنجاب فنانس کمیشن ایورڈ کے ذریعے نئی مقامی حکومتوں کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے۔ اب پنجاب میں فنانس کمیشن کی تشکیل کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور جلد ہی ریگولر فنانس کمیشن ایوارڈ کا علان بھی کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ مقامی حکومتوں میں کدمات کی بہتر فراہمی کے لئے اعتماد قائم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھاناایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کو بہتر کرنے کے لئے مقامی حکومت کے اندر اصلا حات کے عمل کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہے۔جس میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ GIZ کا شعبہ سٹیٹ سٹیزن ڈائیلاگ ریاست اور شہریوں کے درمیان مکالمہ بڑھانے کے لئے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کر رہی ہے جبکہ اس کا دوسرا شعبہ مقامی انتظام کاری میں استحکام ہے جو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ چئیرمین کے اختیارات میں بھی اضافہ کی جا رہا ہے جس کے تحت انہیں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا رکن اور مقامی سطح پر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا جا رہا ہے۔جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبہ کی اتھارٹی کے اندر نمائندگی دی جائے گی۔ سیمینار میں سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ،ایڈیشنل سیکر ٹری راشد خان، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.