بھارت میں خواتین کا بھی آئی پی ایل ہونا چاہیے،
انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان متھالی راج کا مطالبہ اگر بھارت کے پاس بھی آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ کی سپر لیگ جیسا کوئی ایونٹ ہوتا تو نتیجہ کچھ اور نکل سکتا تھا،بھارتی کپتان کا شکوہ
پیر 24 جولائی 2017 16:19
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں بھارتی کپتان متھالی راج نے کہا اگر بھارت کے پاس بھی آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ کی سپر لیگ جیسا کوئی ایونٹ ہوتا تو نتیجہ کچھ اور نکل سکتا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں کرکٹ کا انتظام چلانے والے ادارے (پی سی سی آئی) کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ ملک میں آئی پی ایل کی طرز پر ایک ٹورنامنٹ منعقد کرائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ ویمن ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر بھارت میں خواتین کرکٹ کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔انگلینڈ کے خلاف شکست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی میچ کے دوران بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے شکست ان کا مقدر بنی۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کے فارمیٹ میں یہ دوسرا موقع تھا جب بھارت نے عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت نے اس سے قبل جنوبی افریقہ میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ 2005 میں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا تھا۔فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 98 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.