لاہور دھماکہ خود کُش تھا ۔ ایس ایچ او نے تصدیق کر دی

دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 16:46

لاہور دھماکہ خود کُش تھا ۔ ایس ایچ او نے تصدیق کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) :لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں ایک گاڑی اور تین موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اور پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا گھیراؤ کر لیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی ایس ایچ او نے کہا کہ دھماکہ خود کُش تھا ۔ دھماکے میں مبینہ طور پر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایس ایچ او نےدھماکے میں 5 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :