ہڑتالی ٹولے کامطالبہ خونی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی ہے جوقابلِ قبول نہیں ہے‘ترجمان ریلوے

پیر 24 جولائی 2017 17:27

ہڑتالی ٹولے کامطالبہ خونی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی ہے جوقابلِ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان ریلویز کے ترجمان نے اس تاثرکی سختی سے تردیدکی ہے کہ لوکورننگ سٹاف کی طرف سے ہڑتال کی کال واپس لی گئی ہے اورواضح کیاہے کہ ریلوے مینجمنٹ کی کوششوں سے ہڑتال ناکام بنائی گئی۔رات بارہ بجے ٹرینیں روکنے کی کوشش کی گئی مگرصبح چھ بجے تمام ٹرینیں اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں تھیں۔

(جاری ہے)

ہڑتالی ٹولے کے بیانات کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف اورگمراہ کن ہیںریلوے ترجمان نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرف سے ہڑتال ڈرائیوروں پر مقدمات قائم کرنے کے خلاف بیانات کوبھی قابلِ افسوس قراردیا۔ ترجمان نے کہاکہ ایسے بیانات عوام دشمنی ہیںاگران رہنمائوں کی فیملیز ایسی ٹرینوں میں سفرکررہی ہوتیں جنہیں آدھی رات کو سنسان اورویران علاقوں میں کھڑاکردیاجاتا،جہاں سنگیں وارداتوں کاخطرہ موجودہوتاتوکیاوہ تب بھی ایسی بیان بازی کرتے۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہاکہ ہڑتالی ٹولے کامطالبہ خونی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی ہے جوقابلِ قبول نہیں ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ ریلوے انتظامیہ کے دروازے لوکورننگ سٹاف سمیت اپنے تمام کارکنوں کے لیے کھلے ہیں جہاں وہ اپنے مسائل اورمشکلات کے آگاہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :